دبئی ایکسپومیں حکومت بلوچستان کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
کراچی (پ ر) بین الاقوامی فورم پر بلوچستان میں قابل تجدید اور صاف توانائی کے وسائل کے حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے پاکستان پویلین میں ایکسپو 2020،دبئی میں ایک سیمینار کا انعقاد کی گیا۔یہ سیمینار پائیدار،قابل تجدید توانائی اور اس کے گہرے اثرات کی وارثت اور مستقبل کے موضع پر منعقد کیا گیا۔دو گھنٖٹے کے سیشن کے دوران ممتاز ماہرین ماحولیاتی ترقی نے پائیدار ترقی سے متعلق حکومت بلوچستان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا آغاز چیف سیکرٹری انرجی ڈپارٹمنٹ کے استقبالیہ خطاب اور ویڈیو پریزینٹیشن سے ہوا۔جبکہ ڈاکٹر کامران سمیع اور شایان علی نے ایک مشترکہ پریزینٹیشن پیش کی۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے خطاب کیا۔