کمشنرکاعام خاص باغ کا دورہ  صفائی اورنکاسی آب کا جائزہ لیا

کمشنرکاعام خاص باغ کا دورہ  صفائی اورنکاسی آب کا جائزہ لیا

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح عام خاص باغ،اطراف کا دورہ کیا اور صفائی، نکاسی آب کا جائزہ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

لیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا،پی ایچ اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈویلپمنٹ حکام ہمراہ تھے۔کمشنرنے شہریوں سے بات چیت کی اور انکے مسائل کے حل بارے یقین دہانی کروائی۔شہریوں نے کمشنر کے علی الصبح دوروں کو بھی سراہا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا حکام کو پانی لیکج کے فوری سدباب کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں نکل کر حالات کا جائزہ لینے سے شہریوں کے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے۔وحدت کالونی سے صرف 5 روز میں 200 ٹن کوڑا کباڑ اٹھایا گیا۔تمام افسران عوامی رابطہ بہتر کرکے مسائل حل کریں اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔

کمشنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -