پولیس کی کارروائی،ذہنی معذور بچی بازیاب،باپ گرفتار

پولیس کی کارروائی،ذہنی معذور بچی بازیاب،باپ گرفتار

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنوعاقل پولیس کی کارروائی،ذہنی معذور بچی بازیاب،باپ گرفتار،کارروائی بچی کے ماموں کی شکایت پر کی گئی،بچی کو اس کے والد نے ایک سال سے گھر کے کمرے میں بند کررکھا تھا،پولیس تفصیلات کے مطابق پنوعاقل پولیس نے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی ہدایات اور ایک اطلاع پر علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر وہاں پر قید تیرہ سال کی ذہنی معذور بچی ثنا کو بازیاب کرالیا اور اس کے باپ اعجاز اعوان کو گرفتارکرلیاہے پولیس کے مطابق اس نے یہ کاروائی بچی کے ماموں کی شکایت پر کی جس نے پولیس کو بتایا کہ ذہنی طور پر معذور اس کی تیرہ سالہ بھانجی کو اس کے بہنوئی نے ایک سال سے قید کررکھاہے اور بچی کو بھوکا پیاسا رکھا جارہاہے جس پر پولیس نے کاروائی کی اور بچی کو گھر پر چھاپہ مار کر ایک کمرے سے بازیاب کرالیا ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال بھیجا جارہاہے جبکہ ملزم کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -