عمران خان مردم شماری کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، خرم شیر زمان

  عمران خان مردم شماری کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، خرم شیر زمان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی والوں سے مردم شماری کا وعدہ بھی پورا کر رہے ہیں، اس سے مسائل حل ہوں گے، وزیراعظم سندھ میں گورنر راج لگانا نہیں چاہتے۔جمعرات کو انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ مردم شماری سے وسائل کی بہتر تقسیم ہوسکے گی۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ میں گورنر راج لگانا نہیں چاہتے، وزیر اعظم نہیں چاہتے کہ صوبے پر انگلیاں اٹھیں۔سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مردم شماری جدید بنیادوں ہر کرائی جائے گی، سندھ حکومت کو ابھی بتا رہے ہیں، کوئی اعتراض ہے تو بتائے، مردم شماری کرنے کے بعد کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -