ڈینگی مریضوں کی تعداد 8ہوگئی، انتظامیہ کا سخت اقدامات کا فیصلہ 

ڈینگی مریضوں کی تعداد 8ہوگئی، انتظامیہ کا سخت اقدامات کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (  وقا ئع نگار )نشتر  ہسپتال ملتان میں زیر علاج 04 اور  مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق,آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 08 ہو گئی،شبہ میں 01 مریض زیر علاج،صحت یاب ہونے پر 04مریض ڈسچارج تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج  جھنگ کے امان اللہ وہاڑی کے امین مظفر گڑھ کے صدام اور لیہ کی حنا  میں  ڈینگی کی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
تصدیق ہوئی ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 08 ہو گئی ہے، جبکہ شبہ میں 01 مریض زیر علاج ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 24 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا 04 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈینگی کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کمرشل عمارات اور گھروں کی کڑی سکیرننگ کرکے ڈینگی لاروا کی تلفی کا حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈینگی لاروا ملنے پر عمارات اور فیکٹریاں سیل کی جائیں جبکہ مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت حکام نے ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی کا خطرہ سر اٹھا رہا ہے اس سلسلے میں شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا موقع نہ مل سکے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام ضلعی محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کی مہم میں شامل ہوں اور اپنی سرگرمیاں آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ ڈینگی کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے پلازہ و فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں جبکہ گودام،کباڑخانوں اور تعلیمی اداروں کی خصوصی سکریننگ کرکے لاروا تلف کیا جائے اس موقع پر ضلعی محکوموں نے ڈینگی مہم کے سلسلے میں اپنی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔انسداد ڈینگی مہم،ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں کاروائی،شیر شاہ روڈ  پر واقع نجی ریسٹورینٹ سیل تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی سخت ہدایات پر ملتان میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے گزشتہ روز بھی اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور ریجنل ڈائریکٹر وبائی امراض ڈاکٹر عطاالرحمان کی قیادت میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے شیر شاہ روڈ ہائی وے پر قائم مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا جائزہ لیا اس دوران شیر شاہ روڈ پر واقع نجی ریسٹورینٹ کو بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے پر سیل کر دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ  نجی ریسٹورنٹ انتظامیہ کو بارہا نوٹس جاری کئے گئے،ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظام اور کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کے سخت احکامات کے تحت انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔
ڈینگی