چیمبرزکی الاٹمنٹ کاتنازعہ،صدر،جنرل  سیکرٹری بارکی پنجاب بارکونسل میں طلبی 

چیمبرزکی الاٹمنٹ کاتنازعہ،صدر،جنرل  سیکرٹری بارکی پنجاب بارکونسل میں طلبی 

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے نئے وکلا چیمبروں کی الاٹمنٹ کے معاملہ پر تنازعہ میں شدت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور جنرل سیکرٹری(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 کو موجودہ صورتحال برقرار رکھنے اور 9 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان یوسف اکبر نقوی کے خلاف جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر خان کی جانب سے مختلف درخواستیں دی گئیں کہ صدر بار نے نئے وکلا چیمبروں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے ساتھ چیمبروں کی فیس کا بنک اکاونٹ منجمد کرا دیا ہے نیز معطل کئے گئے بار سپرنٹنڈنٹ اور لائبریرین کو بھی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بنا بحال کر دیا ہے۔ جس پر پنجاب بار کونسل نے قرار دیا کہ الزامات صدر بار کے خلاف ہیں جنہیں پہلی درخواست پر 9 اکتوبر کے لئے طلب کیا گیا تھا تاہم دونوں فریقین مقررہ تاریخ پر پیش ہوں تاکہ فیصلہ کیا جا سکے۔ دریں اثنا بار کی جانب سے اس معاملہ پر جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جو دونوں فریقین کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے سے تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے بعد منعقد نہیں ہو سکا ہے۔ 

چیمبرزالاٹمنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -