مصیبت پرصبرکرناضروری،بلاضرورت کسی  کے سامنے تذکرہ نہ کریں: الیاس قادری 

مصیبت پرصبرکرناضروری،بلاضرورت کسی  کے سامنے تذکرہ نہ کریں: الیاس قادری 

  

  ملتان(سٹی رپورٹر)امیر اہل سنت حضرت علامہ ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  نے کہا ہے کہ  مصیبت ثواب دے جاتی ہے،لہٰذا مصیبت پر صبر کرنا چاہئے،بلا ضرورت کسی(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 کے سامنے اپنی مصیبت کا تذکرہ نہیں کرنا چاہئے،کسی کو مصیبت کا بتانا گناہ نہیں ہے مگر بہتر یہ ہے کہ  نہ بتائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  فیضان مدینہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ  ہمیں اپنی گفتگو کا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم اپنی گفتگو میں جھوٹ تو نہیں بول رہے،ہمارا انداز،ہمارے الفاظ یا ہمارا عمل کسی کو تکلیف تونہیں پہنچا رہا،کسی کی دل آزاری تو نہیں کررہا، امیر اہل سنت کا کہنا تھا کہ بعض گھر یا خاندان کے ایسے بڑے افراد ہوتے ہیں جو اپنی غلطی ہونے پر بھی کسی سے معافی نہیں مانگتے،کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے استعمال کی چیزیں مقرر جگہ پر نہیں رکھتے پھر جب انہیں ان اشیا کی ضرورت ہوتی ہے تو اہلخانہ یا اپنے ماتحتوں پر غصے کا اظہار کرتے ہیں جس سے ان کی آزاری ہوجاتی ہے،ایسانہیں کرنا چاہئے،اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنانے کیلئے اچھی صحبت اختیار کی جائے۔

الیاس قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -