ڈیڑھ ارب کے بے نامی اثاثے  ایگزیکٹوانجینئر،بیٹوں کیخلاف  کیس،سماعت14اکتوبرتک ملتوی

  ڈیڑھ ارب کے بے نامی اثاثے  ایگزیکٹوانجینئر،بیٹوں کیخلاف  ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس میں مزید کارروائی کے لیے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت کے موقع پر تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

بے نامی اثاثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -