ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے  اے ایس پی کبیروالاکی الوداعی ملاقات

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے  اے ایس پی کبیروالاکی الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  وقا ئع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈظفر اقبال اعوان سے گزشتہ روز اے ایس پی کبیر والا سدرہ خان نے الوداعی ملاقات کی اس(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
 موقع ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے اے ایس پی سدرہ خان کے فیلڈ تعیناتی کے دوران کبیر والا سرکل میں کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ تبادلہ سروسں کا لازمی حصہ ہے اور آفیسر کو اپنی کسی بھی جائے تعیناتی پر فرائض کی ادائیگی ایمانداری سے سرانجام دینی چاہیئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے اے ایس پی سدرہ خان کو یادگاری شیلڈ دی  اور مستقبل میں اسی طرح جانفشانی،فرض شناسی سے ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن ساتھ پنجاب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت،ایس پی لیگل حاکم خان نول اور ایس پی سٹاف رضوان خان بھی موجود تھے۔اے ایس پی سدرہ خان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں جو کچھ سیکھنے کا موقع ملا وہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مددگار ثابت ہو گا۔
الوداعی ملاقات