میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں   آپریشن، ایک دن میں 92بجلی چورپکڑلئے 

میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں   آپریشن، ایک دن میں 92بجلی چورپکڑلئے 

  

 ملتان،رحیم یارخان(نیوز   رپورٹر، بیورو رپورٹ) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

لاکھ88ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔6اکتوبر2021 کو میپکوملتان سرکل میں 18 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر10 لاکھ63ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ڈی جی خان سرکل میں 17افراد کو3لاکھ34ہزار روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 12بجلی چوروں کو2لاکھ75ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7صارفین کوایک لاکھ85ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 12افراد کو3لاکھ89ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 9بجلی چوروں کو2لاکھ 23ہزارروپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 9 صارفین کو2 لاکھ68ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 5 بجلی چوروں کوایک لاکھ 18ہزارروپے جرمانہ عائد اور ایک ایف آئی آر درج،ر خانیوال سرکل میں 3 صارفین کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔واپڈا سب ڈویژن میانوالی قریشیاں کے ایس ڈی او حافظ علی حسن کی بڑی کارروائی بستی مہر خان میں کامیاب چھاپہ بجلی چوری کرنے والے افراد کو دھر لیا گیا مقامی پولیس کو تحریری درخواست کے بعد مقدمے درج۔ تفصیل کے مطابق سب ڈویژن میانوالی قریشیاں کے ایس ڈی او حافظ علی حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بستی مہر خان میں کامیاب چھاپہ مار کر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے والے زمان خانعبدالسلام اور ریاض احمد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقامی پولیس تھانہ آباد پور کے حوالے کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او واپڈا حافظ علی حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور ملک اور قوم کا نقصان کرتے ہیں جنہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اگر کسی علاقے میں کوئی بجلی چوری کرتا پکڑا گیا تو قانونی کارروائی ہر صورت عمل میں لائی جائے گی۔

بجلی چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -