حضوراکرمؐ کامیلادمنانا ایمان کاحصہ،مرتے  دم تک میلادمناتے رہیں گے:جاویدہاشمی 

حضوراکرمؐ کامیلادمنانا ایمان کاحصہ،مرتے  دم تک میلادمناتے رہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سٹی رپورٹر)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حضورؐ کا میلادمنانے ہمارے ایمان کا حصہ ہے (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
جب تک جان میں جان ہے نبی کریم ؐ کا میلاد مناتے رہے گے حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام 10 اکتوبر کو نکالی جانے والی ریلی تاریخی ہو گیا۔ریلی میں ضرور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معین خالد ٹرست کے سربراہ حافظ معین خالد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انہوں نے مزیدکہاہے کہ ربیع الاول کا مہینہ قریب آتے ہی عاشقان رسول نے حضور کا میلاد منانے کی تیاریاں شرو ع کر دی ہیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے حافظ معین خالد نے کہاہے کہ عشق رسول کے جذبے کو اجاگر کرنا ہمارا مشن ہے۔
جاویدہاشمی