ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز روزانہ عوامی شکایات سننے کے پابند
ملتان (وقائع نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
سید خرم علی نے ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ضلعی افسران،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ایک مراسلہ کے ذریعے پابند کیا ہے کہ وہ روزانہ عوام الناس کی شکایت سننے اور ان کے جلد ازالہ کے لیے مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں ہدایات کے مطابق ضلعی سربراہ،ڈویژنل ایس پیز اور ایس پی انویسٹیگیشن روزانہ شام 4 بجے سے6 بجے تک، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک 3 گھنٹے روزانہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے کوشاں رہیں گے اور اس بابت افسران اپنی رپورٹ ریجنل پولیس آفس کو بھجوائیں گے کہ وہ ہدایات کے مطابق کتنے گھنٹے تک دفتر موجود رہے ان اوقات میں دفتر میں عدم موجودگی کی وجہ بھی بیان کرنے کے پابند ہوں گے۔
مراسلہ