ملک کوکسی صورت سیکولرنہیں بننے دیں گے:لیاقت بلوچ

ملک کوکسی صورت سیکولرنہیں بننے دیں گے:لیاقت بلوچ

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر) نا ئب امیرجماعت اسلامی و سیکر ٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگر حکومت باز نہ آئی تو جدوجہد کریں گے اور پاکستان کو کسی صورت سیکولر نہیں بننے دیں گے۔عمران سرکار آئی ایم ایف کی غلامی میں ملک کو قرضوں،سود اور (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کرپشن کی وجہ سے برباد کررہی ہے۔قرضوں سود اور آئی ایم ایف کی غلامی سے ملک کو کینسر لاحق ہوگیا۔فوج کی تقرریاں فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔پوری قوم فوج اعتماد کرتی ہے۔عمران خان حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا جس میں حکومت ناکام رہی ہے۔ان خیا لات اظہار انہوں نے ”دارالسلام“ میں صوبائی امیر راؤظفر،صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی، سیکر ٹری جنرل ایوب مغل، پروفیسر علی اصغر سلیمی، کنورصدیق،عبدالوحید شاہ، عمران بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرلیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے نئے منتخب ہونے والے صدر میاں آصف محمود اخوانی کو ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اگلے تین سال کے لیے صدر اور ایوب مغل سیکر ٹری جنرل کے ناموں کا اعلان کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام کا راستہ روکنے کے لئے بہت خوفناک قانون سازی کی جارہی ہے۔ملی یکجہتی کونسل کراچی، لاہور، ملتان میں سیمینار منعقد کرے گی،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔پینڈورا پیپرز سیکنڈل میں حکومتی اقدامات سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -