چوری،ڈکیتی کی وارداتیں جاری  مزاحمت پرخنجرکے وارسے شہری زخمی

چوری،ڈکیتی کی وارداتیں جاری  مزاحمت پرخنجرکے وارسے شہری زخمی

  

 ملتان(وقا ئع نگار) چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 گئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا۔تھانہ چہلیک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فیضان کا پرس چوری کر لیا جس میں نقدی 8 ہزار روپے تھی۔کینٹ سے زاہد کا موبائل فون چوری ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ ناکہ چوک پر واقع سفیان کی دکان سے نامعلوم افراد 16 ہزار مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔بدھلہ سنت سے نامعلوم افراد ذیشان کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ایک لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔مخدوم رشید میں حمید کے رقبے سے ٹیوب ویل کی تار چوری ہو گئی۔خلیل نے پولیس بستی ملوک کو دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ شاہد،زاہد وغیرہ اسکے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔قادرپوراں سے نامعلوم افراد جبار کے گھر سے سونا اور نقدی لوٹ پر فرار ہو گئے۔شمس آباد کالونی سے نامعلوم افراد نے خالد سے 15 ہزار رو پے چھین لئے۔بستی ملوک میں نامعلوم افراد نے شعیب سے 27 ہزار نقدی چھین لی۔راجہ پور میں نامعلوم افراد نے اختر سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔محمد یاسر جو کاروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے ڈی جی خان میں کار فروخت کرکے وہاڑی چوک پہنچا اور یہاں سے رکشہ میں سوار ہو کر گھر کی جانب نکلا تو ڈاکٹر اختر والی پل کے قریب دونامعلوم مسلح افراد نے رکشہ کو روک کر اسے زبردستی باہر نکالا اور رقم 7 لاکھ روپے چھین کی مزاحمت پر اسکی ٹانگ بازو اور چہرے پر خنجر کے وار کرکے اسکو زخمی کر دیا ملزمان رقم لے کر فرار ہوگئے  تاہم ملزمان اپنی موٹرسائیکل موقع پر چھوڑ گئے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے اور کاروائی شروع کردی۔

چوری،ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -