کوٹ ادو:ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت  آکسیجن نہ ملنے سے بزرگ چل بسا

کوٹ ادو:ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت  آکسیجن نہ ملنے سے بزرگ چل بسا

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہسپتال انتظامیہ کی کوتاہی و نااہلی، بروقت آکسیجن نہ ملنے سے بزرگ مریض چل بسا۔(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

تفصیل کے مطابق تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو انتظامیہ کی کوتاہی و نااہلی کے باعث شعبہ ایمرجنسی کی حالت ابتر ہو چکی ہے کافی عرصہ سے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ایمرجنسی ادویات نایاب رہتی ہیں جبکہ سرنج، برنولہ اور ڈرپ سیٹ بھی ناپید ہوتا ہے۔شعبہ ایمرجنسی میں صرف دو بیڈ ہیں،اگر  ایک بیڈ کے مریض کو آکسیجن لگائی ہو تو دوسرے بیڈ کے مریض کو ضرورت پڑنے پر آکسیجن مہیا نہیں ہوتی۔گذشتہ سے پیوستہ شب 10بجے ایک بزرگ شخص ضیاء الدین کو طبیعت خراب ہونے پر شعبہ ایمرجنسی لایا گیا لیکن آکسیجن موجود نہ ہونے کے باعث مریض ڈیڑھ گھنٹہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیاجبکہ شعبہ ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر ادویات اور آکسیجن و دیگر طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شعبہ ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آکسیجن قلت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -