حکومت طویل المدت پالیسیاں مرتب کررہی ہے:جاویداقبال

حکومت طویل المدت پالیسیاں مرتب کررہی ہے:جاویداقبال

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے اپنی رہائشگاہ پر عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انتہائی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

مضحکہ خیز ہے کہ تین سال والی حکومت مستعفی ہو کر 30سال میں ناکام حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کوموقع دے،موجودہ حکومت ماضی کی طرح ڈنگ ٹپاؤ نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے ساتھ طویل المدت پالیسیاں مرتب کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اپوزیشن جماعتوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی سے اچھی طرح آگاہ ہے،جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اپوزیشن کی تکلیف بڑھتی جارہی ہے، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے اس کے بعد انتخابات کے میدان میں مقابلہ ہوگا اور عوام بہترین منصف ہیں وہ جسے چاہیں گے حکومت میں لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سچے اور کھرے انسان ہیں اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

جاویداقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -