قومی لائسنسگ میں بے ضابطگی،پی ایم اے کااحتجاج کااعلان

قومی لائسنسگ میں بے ضابطگی،پی ایم اے کااحتجاج کااعلان

  

  ملتان (  وقا ئع نگار )ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتانڈاکٹر رانا خاور،(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وسیم سرور یوسفی، ڈاکٹر آصف خان نیازی، ڈاکٹر قمر، ڈاکٹر ظفر بیگ اور ڈاکٹر مظہر رسول نے پریس کلب ملتان میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی من پسند کونسل اقربا پروری کی بنیاد پر فیصلے صادر کررہی ہے جو کہ زمینی حقائق کے برعکس ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ MDCAT کے امتحانات اور این ایل ای کو منعقد کروانے والی کمپنی کو دئیے جانے والے ٹھیکہ میں بہت بے ضابطگی پائی گئی ہے،میڈیکل میں داخلے کے امتحانات میں شفافیت نہ ہونے سے طلبا اور انکے والدین شدید ذہنی مشکلات میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ این ایل ای امتحان کے ذریعے ہاس جاب کرنے والے ڈاکٹروں پر نئی تلوار لٹکا دی گئی ہے،MDCAT, NLE اور پی ایم سی  کی پالیسیوں کے خلاف ڈاکٹرز کے پر امن احتجاج پر پولیس کی جانب سے تشدد اور شدید لاٹھی چارج کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت وقت سے ہمارا بھرپور مطالبہ ہے کہ MDCAT، NLE اور PMC کی دیگر پالیسیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے نظر ثانی کی جائے،اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر شدید ہونے کے باوجود ملتان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی جس کے باعث مریضوں کے علاج معالجے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پی ایم اے ملتان حکومت پنجاب اور ضلعی سطح کے ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز اور دیگر ڈاکٹرز کی ایڈہاک پر بھرتی شروع کی جائے.جبکہ نشتر ہسپتال، چلڈرن اسپتال، این آئی ڈی اور کارڈیالوجی ہسپتال میں پی جی آرز کی شدید کمی ہے جون میں پاکستان میڈیکل کمیشن کی پالیسیوں کی وجہ سے این آئی ڈی اور چلڈرن ہسپتال میں کوئی نیا پی جی آر بھرتی نہ ہو سکا ہمارا بھرپور مطالبہ ہے کہ محکمہ صحت رکاوٹوں کو دور کر کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے حساب سے پی جی آرز کی بھرتی کو یقینی بنائے،ادھر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسمبلی ہال میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کام کر رہا ہے،یونیورسٹی کے دوبارہ کھل جانے کے باعث طلبہ کو ویکسینیشن سینٹر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ویکسینیشن سینٹر کو نئی جگہ پر شفٹ کیا جائے،حکام بالا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے تاکہ ڈاکٹر میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور مریضوں کے علاج میں حائل مشکلات دور ہوں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔

پی ایم اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -