ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیرِ قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہاکس بے کے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری دی ہے کہ نجی شعبے کے تعاون سے ساحل پر واٹر اسپورٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے منوڑہ آئی لینڈ کے دورے کے موقع پر بتایا کہ سمندر کے ساحل سے استفادہ کر رہے ہیں، ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب شہریوں کو ایک صحت مند تفریح میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ واٹر اسپورٹس منصوبے کی سافٹ اوپننگ اگلے 3 ہفتے میں کر دی جائے گی، اس مقصد کے لیے جیٹ بوٹس ہائیر کر لی گئی ہیں، شہری اس زبردست تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کوشش ہے کہ شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کی جائے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرے گی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہاکس بے آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کر دی گئی ہیں، مچھلی چوک تا کینپ سڑک بھی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -رائے -