فوجی فاؤنڈیشن کے پرنسپل ڈاکٹر قائم رضا کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین 

    فوجی فاؤنڈیشن کے پرنسپل ڈاکٹر قائم رضا کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فوجی فاؤ نڈیشن سکول راولپنڈی روڈ چکوال کے پرنسپل کا تبادلہ فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی میں ہونے پرشاندار تعلیمی خدمات اور تعلیم کے میدان میں انکی گراں قدر کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کرنل ڈاکٹر قائم رضا جعفری کی چکوال میں تعلیمی خدمات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ انہوں نے فوجی فاؤنڈیشن کو باوقار ادارہ بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔