بورے والا، مکان کا حصہ مانگنے پر بد بخت بیٹوں کا ماں پر وحشیانہ تشدد، دانت توڑ دیے

  بورے والا، مکان کا حصہ مانگنے پر بد بخت بیٹوں کا ماں پر وحشیانہ تشدد، دانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        بوریوالا(نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 499 (ای بی) کی آمنہ بی بی زوجہ نور محمد اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسکے دونوں بیٹے طارق محمود  اور ارشد محمود اپنی بیویوں کے ساتھ آ ئے اور اپنی ماں سے کہا کہ مکان ہمارا ہے اگر اس میں سے حصہ مانگا تو زندہ نہیں رہنے دینگے جس پر ماں نے کہا کہ میں اپنا حصہ لیکر اپنی زندگی میں اسے مسجد کو دینا چاہتی ہوں لیکن ماں کے اصرار پر دونوں بدبخت بیٹے مشتعل ہو گئے اور اپنی بیویوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا دوران تشدد بوڑھی ماں کے دو دانت بھی توڑ ڈالے جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئیں، تشدد کے بعد دونوں بیٹے اپنی بیگمات کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں اسکا میڈیکل کروانے کے بعد تھانہ صدر پولیس کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی گئی تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
ماں پر تشدد