گوجرانوالہ،نشئی باپ نے چھ ماہ کا بچہ نہر میں پھینک دیا،نعش برآمد

گوجرانوالہ،نشئی باپ نے چھ ماہ کا بچہ نہر میں پھینک دیا،نعش برآمد

  

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)نشئی باپ نے نشہ کے لئے پیسے نہ ملنے پر اپنے چھ ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا،مریدکے کے قریب سے نعش برآمد،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق چار روز پہلے تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں نشہ کے لئے بیوی کے پیسے دینے سے انکار پرظالم باپ آکاش نے چھ ماہ کے بچے دانیال کو گھر سے لیجا کر چھچھر والی نہر میں پھینک دیا تھا جس پر ظالم باپ کو اروپ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ مریدکے کے قریب نہر سے مقامی لوگوں نے بچے کی لاش نکال لی ہے۔معصوم بچے کی لاش ملنے کے بعد ملزم باپ آکاش نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ اروپ زبیر سیال کے مطابق ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کر لی گئی ہے۔

بچے کی نعش برآمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -