کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سے نیچے آگئی

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سے نیچے آگئی
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سے نیچے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.99فیصد ریکار ڈکی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے26 افراد جاں بحق جبکہ 912نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار 58 ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار233 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 62ہزار155،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار358، پنجاب میں چار لاکھ 35 ہزار40، اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار983، بلوچستان میں 33 ہزار40، آزاد کشمیر میں 34 ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار341 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار474، خیبرپختونخوا پانچ ہزار623، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -