لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹ کو ٹرائل سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹ کو ٹرائل سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹ کو ٹرائل سے روک دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹ کو ٹرائل سے روکتے ہوئے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اورفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے )کو نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ابھی تک قانون ہی موجود نہیں ہے۔

عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ سپیشل عدالت صرف پہلے چلتے ٹرائل کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے لیکن بینک کے معاملات میں سماعت کا اختیار نہیں رکھتی، ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بھی اس کیس میں دیکھا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -