کورونا ویکسین نے مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین کا مس ورلڈ بننے کا خواب توڑ دیا

کورونا ویکسین نے مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین کا مس ورلڈ بننے کا خواب توڑ دیا
کورونا ویکسین نے مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین کا مس ورلڈ بننے کا خواب توڑ دیا

  

ایمسٹر ڈیم ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین بین الاقوامی مقابلہ حسن سے دستبردار ہو گئیں جس کی وجہ کورونا ویکسین بنی ۔

21  سالہ ڈیلے ولیمسٹین نے دستبرداری کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتیں ، اسی باعث وہ پورٹو ریکو کا سفرنہ کرسکیں، جہاں ٹائٹل کے لیے فائنل مقابلہ منعقد ہوگا۔مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویکسین بنیادی شرط رکھی گئی تھی ،برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق ولیمسٹین کی جگہ مس ہالینڈ کی رنر اپ لیزی ڈوب لے گی۔

ولیمسٹین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا خواب ہمیشہ سے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنا تھا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ کئی ماہ تک اپنے فیصلے کے بارے میں سوچتی رہی اور مس ورلڈ مقابلے کے منتظمین سے رابطہ کرنے تک ویکسین کے فیصلے میں تاخیر کرتی رہی۔ اس نے مزید بتایا کہ  اس وقت انکار کرنے کا فیصلہ کیا جب منتظمین نے اس سے ویکسینیشن کی تاریخ طے کرنے کو کہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -