لاہور میں باپ نے بیٹی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی ، لیکن کیوں ؟ جانئے 

لاہور میں باپ نے بیٹی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی ، لیکن کیوں ؟ جانئے 
لاہور میں باپ نے بیٹی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی ، لیکن کیوں ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھگت پورہ میں گھریلو تنازع پرباپ نے بیٹی کوگولی مار کرقتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق بھگت پورہ میں گھریلو تنازع پر55 سالہ باپ رانا شہباز نے پہلے اپنی 18 سالہ بیٹی کوگولی مارکرقتل کیا اور پھر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ رانا شہباز نے دوشادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، فرانزک ٹیموں اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد باپ بیٹی کی لاشوں کو ڈیڈ ہاو¿س منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -