حکومت کی غلط پالیسیوں کےباعث پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ،سراج الحق

حکومت کی غلط پالیسیوں کےباعث پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ،سراج الحق
 حکومت کی غلط پالیسیوں کےباعث پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ،سراج الحق

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی غلط پالیسیوں کےباعث آج پاکستان بین الاقوامی دنیا میں تنہا ہوکر رہ گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے تہتر  سال سے جاری کشمیر کی آزادی کی تحریک پر پانی پھیر کےرکھ دیاہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سامارو میں سابق تعلقہ ناظم سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی کے انتقال پر انکے ورثاء سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی .

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی وقت قبل از وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں ہر آئے دن کےساتھ تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف دن بدن گرتا جارہا ہے حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا.

سراج الحق کاکہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے پارلیمنٹ کو ہمیشہ بائی پاس کیاہے حالانکہ جمہوری ملکوں میں عوام کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجاتا ہے اس کےبعد حکومت فیصلہ کرتی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہےکہ موجودہ حکومت نے چیرمین نیب کی تقرری ہو یا پھر ٹی ٹی پی  سے مذاکرات ہو مگر عمران حکومت نے کبھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا موجودہ حکومت کی چاہیے داخلہ پالیسی ہو چاہیے خارجہ پالیسی ہو حکومت کنفیوژن کا شکار ہے کوئی پتہ نہیں کہ کون فیصلے کرتاہے عمران خان پہلے ایک اعلان کرتے ہیں پھر اس پر یو ٹرن لےلیا جاتاہے پی ٹی آئی کی تبدیلی کا نعرہ فلاپ ہوچکا ہے عوام مایوس ہے عمران خان نے مدینہ کی ریاست کی بات کی مگر حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کےلیے تین سال میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا بلکہ ملک میں سودی نظام مضبوط ہوا .

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ عوام ایک پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو بےروزگاری غربت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہےملک میں کرپشن بڑھی ہےہرادارے میں کرپشن عروج پرہےلوگوں کو اپنےجائز کاموں کےلیےرشوت دینی پڑھتی ہےسراج الحق کا کہناتھا کہ تھر کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر افسوس کہ تھر کے غریب تھری باشندے غربت بھوک افلاس کا شکار ہے صرف تین ماہ میں تھر میں چالیس افراد نے خودکشی کی تھر کے لوگ غربت پریشانیوں کےباعث اپنے بچوں کو خود کو کنوؤں میں پھینک کر چھلانگیں لگا کر خودکشیاں کررہے ہیں ہمارے لیے حکومتوں کےلیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے لوگوں میں انتہائی مایوسی پائی جاتی انسان خود کو بوجھ سمجھ رہاہے مگر افسوس حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے.

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سابق تعلقہ ناظم اور راجونی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی کے فرزند سردار غلام مرتضیٰ خاصخیلی اور دیگر ورثاء سے سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی کے انتقال پر دلی تعزیت گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین سراج الحق کاکہناتھاکہ سردار غلام مصطفیٰ ایک محبت کرنےوالے انتہائی شفیق ملنسار انسان تھے سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی نے ہمیشہ اپنے علاقے کے لوگوں کی بےلوث خدمت سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اس موقع پر سراج الحق کے ہمراہ مولانا اسداللہ بھٹو ،محمد حسین محنتی ،سمیت دیگر مرکزی اور جماعت اسلامی کی مقامی قیادت موجود تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -