ڈینگی کی بگڑتی صورتحال،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ڈینگی کی بگڑتی صورتحال،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی
ڈینگی کی بگڑتی صورتحال،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے موذی مرض ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ڈینگی کے حوالے سے 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ بارشوں کے باعث آئندہ تین ہفتے میں ڈینگی کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -