یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک سرکاری سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب 

یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک سرکاری سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا ...
یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک سرکاری سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺسرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا، پریس کانفرنس میں کہا کہ یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک عشرہ منایا جائے گا جس کے تحت مرکزی رحمت اللعالمین ﷺ   کانفرنس،  عالمی مشائخ و علما کانفرنس، عالمی محفل میلاد  ، مقابلہ حسن نعت و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا،خصوصی محافل و تقریبات منعقد ہوں گی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کیلئے رحمت اللعالمین ﷺ میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، موقع کی مناسبت سے جیلوں میں قیدیوں اور عملے کیلئے پریزنر پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، شہروں ، دیہات ، گلی محلوں میں احادیث نبویﷺ کے بینرز آویزاں کئے جائیں گے ، محکمہ نشریات کے زیر اہتمام خطبات و تقریبات ہوں گی ۔ پناہ گاہوں ، اولڈ ہومز ، یتیم خانوں میں کھانا پیش کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ،شان رحمت اللعالمین ﷺ بیان کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے ، امید ہے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا جائے گا کہ ہماری حضرت محمد ﷺ سے محبت ، عقیدت انسانی سوچ سے بڑھ کر ہے ۔ نہ کوئی آپ ﷺ جیسا آیا ، نہ آئے گا ، آپ ﷺ خاتم النبین ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ سے متعلق بتایا کہ  27کروڑ سے زائد روپے سے ضعیف اور نادار طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں ، مزید 677سکالر شپ دیے جائیں گے ، حکومت پنجاب اس سال 82کروڑ 40لاکھ سے زائد رقم کی سکالر شپ دے گی ۔ رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ کے تحت سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ سمیت تمام مستحقین کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کاوش کی گئی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو اسوہ حسنہ سے روشناس کرایا جائے ، میرے ذاتی خیال میں عشرہ منانے سے زیادہ اپنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔