تمہیں چھوڑ دوں گی مگر سوشل میڈیا نہیں چھوڑ سکتی، خاتون فسخ نکاح کیلئے عدالت پہنچ گئی

تمہیں چھوڑ دوں گی مگر سوشل میڈیا نہیں چھوڑ سکتی، خاتون فسخ نکاح کیلئے عدالت ...
تمہیں چھوڑ دوں گی مگر سوشل میڈیا نہیں چھوڑ سکتی، خاتون فسخ نکاح کیلئے عدالت پہنچ گئی

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مکہ مکرمہ میں ایک سعودی خاتون نے فسخ نکاح کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا ،  خاتون نے کہا کہ شوہر سوشل میڈیا پر آنے سے روکتاہے ۔

العربیہ کے مطابق خاتون کی شادی کئی برس قبل ہوئی تھی ، خاتون کے شوہر نے اسے سوشل میڈیا پر اشتہارات میں نمودار ہونے سے روکا تا کہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے  مگر نکاح نامے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اسے کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا، اب روک ٹوک کی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  فریقین  کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی معاہدے میں کسی قسم کی دھوکہ دہی شامل کرے کیونکہ شریعت نے ہر قسم کے معاہدے میں دھوکہ دہی سے روکا ہے۔ ان معاہدوں میں نکاح بھی شامل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -