وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کون سے امور زیر غور آئے؟ اہم خبر آگئی

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کون سے امور زیر غور آئے؟ ...
وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کون سے امور زیر غور آئے؟ اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جبکہ افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیاہے اور عسکر ی حکام کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو(آئی بی ) نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، شوکت ترین،پرویزخٹک اورفوادچودھری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -