رواں سال کیلئے امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام 

رواں سال کیلئے امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام 
رواں سال کیلئے امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام 

  

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں سال کیلئے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا جو مشترکہ طور پر دو صحافیوں کو دیا گیا۔

فلپائن کی صحافی ماریارسا اور روس کے صحافی دیمرتی مورانوف کو مشترکہ طور پر امن کے نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا گیا ، دونوں کو امن کا نوبیل انعام آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے کوششوں پر دیا گیا۔

ادب میں نوبل انعام کا حق دار برطانیہ میں مقیم تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے مصنف اور ادیب عبدالرزاق گرناہ کو قرار دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق عبدالرزاق گرناہ کو یہ ایوارڈ ان کی مختلف براعظموں اور ثقافتوں میں افراد اور معاشروں پر نقل مکانی کے اثرات کے بارے میں بلند پایہ ادبی تصانیف پردیا گیا ہے ،انھوں نے نوآبادیات اور مہاجرت کو اپنے ناولوں میں موضوع بنایا ہے۔

عبدالرزاق گرناہ  برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں مابعد نوآبادیاتی ادب کے پروفیسرکی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں، انہیں یہ ایوارڈ گرناہ کے استعماریت کے اثرات اور پناہ گزینوں کے انجام کے بارے میں سمجھوتا نہ کرنے اور دردمندانہ انداز میں ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -