وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے متعلق ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے سابق ترجمان فیاض الحسن چوہان بطور وزیر جیل خانہ جات اچھا کام کررہے ہیں جبکہ ان کی سربراہی میں جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے 100فیصد سے زیادہ کام ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیتا ہوں اور اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوتی ہے،ہماری حکومت سابقہ ادوار کی حکومتوں سے بہت بہترہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے جبکہ پرائس کنٹرول نظام کو مزید بہتر بنانے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -