نیب آرڈیننس کو گزٹ آف پاکستان میں شامل کر لیا گیا

نیب آرڈیننس کو گزٹ آف پاکستان میں شامل کر لیا گیا
نیب آرڈیننس کو گزٹ آف پاکستان میں شامل کر لیا گیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب آرڈیننس کو گزٹ آف پاکستان میں شامل کر لیا گیا ، نیب آرڈیننس 6اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نئے آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت حاصل ہو گی ۔ متن کے مطابق موجودہ چیئرمین نیب نے چیئرمین کے تقر رتک کام جاری رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نیب آرڈیننس کو مسترد کر چکی ہے ،  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب )آرڈیننس کے ذریعے حکومت میں موجود ہزاروں ارب کی چوری کرنے والے چوروں کو این آر او دیا گیا ہے۔اس آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنے من پسندکے فیصلے لے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ نیب آرڈیننس کالا قانون ہے جسے دونوں ایوانوں کو بند کروا کر منظو ر کرایا گیا ہے جبکہ اس سے پاکستا ن کو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا،نیب آرڈیننس کا مقصدحکومت کی کرپشن چھپانے اور ایک ایسے چیئرمین کی مدت ملازمت کو توسیع دینے کے لئے ہیں جس کے ہر عمل پر یہ مہر ثبت ہو چکی ہے کہ وہ پاکستان کے لئے نہیں ، احتساب کیلئے نہیں بلکہ عمرا ن خان کی نوکری کرتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا یہ آرڈیننس ذاتی مفاد پر مبنی ہے، کیا اس آرڈیننس کا مسودہ کسی نے دیکھا ہے؟ ایسے قوانین جس میں عوام کا نقصان ہو، ہم انھیں سپورٹ نہیں کریں گے، عوامی مفاد کے خلاف قوانین کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، موجودہ حکومت ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے جو ہر چیز پر کنٹرول چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -