ٹی ٹین لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بن گئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

ٹی ٹین لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بن گئے ؟ تفصیلات ...
ٹی ٹین لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بن گئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناو¿ میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -