سندھ ہائیکورٹ کا نیب عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ دینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا نیب عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ ...
سندھ ہائیکورٹ کا نیب عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ دینے کا حکم

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ میں نیب زدہ افسران کے عہدوں پر تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ملزمان کو عہدے نہ دینے کا حکم  دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور نےنیب زدہ افسران کی عہدوں پر تعیناتی کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ افسران کرپشن کرتے ہوئے پکڑے گئے پھربھی عہدے انجوائے کر رہے ہیں ؟۔

، جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ کرپشن میں ملوث افسران کوبچانے کیلئے حیلے بہانے کئے جا رہے ہیں ، عدالت کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کو بلا کر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرتے ہیں ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران پر فرد جرم عائد کر کے ٹرائل شروع کرتے ہیں ۔

 ایڈیشنل سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں 17 محکموں میں کرپٹ افسران کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے کرپٹ افسران سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے ۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی نیب پر انحصار کر رہے ہیں ؟، سندھ حکومت کے افسران سو رہے ہیں ؟۔عدالت نے نیب عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانتوں پر رہا افسران کو عہدے  نہ دینے کا حکم دےدیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -