کپاس کی پیداوار ، کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے خوشخبری سنا دی

کپاس کی پیداوار ، کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے خوشخبری سنا دی
کپاس کی پیداوار ، کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے خوشخبری سنا دی

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ کاٹن کی پیداوار 85لاکھ بیلز کے ابتدائی اندازوں سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کاٹن کی ابتدائی پیداوار کے اندازے میں 14.6فیصد اضافہ ممکن ہے ، کاٹن اسسمنٹ کمیٹی نے کپاس پیداوار کا نظر ثانی اندازہ 97لاکھ 40ہزار بیلز دیا ہے ۔

کاٹن پیداوار گزشتہ سال کی پیداوار سے 56لاکھ بیلز سے 73فیصد زائد ہے ،حکومت کی پانچ ہزار روپے فی من قیمت نے کسانوں کو کپاس لگانے کی رغبت دی ۔

مزید :

بزنس -