آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے
آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ایس ایس پی اور ایس پی لیول کے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کو اے آئی جی ڈسپلن، وزیراعلی کے سٹاف آفیسر عاطف نذ یر کو ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو سٹاف آفیسر وزیراعلی پنجاب، سردار موراہن خان کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔کامران ممتاز کو ڈی پی او نارووال  جبکہ غلام مبشر میکن کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -