خاتون کی شادی کی انگوٹھی بیکری میں گر گئی، آگے سے ایک شخص نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

خاتون کی شادی کی انگوٹھی بیکری میں گر گئی، آگے سے ایک شخص نے ایسی شرمناک حرکت ...
خاتون کی شادی کی انگوٹھی بیکری میں گر گئی، آگے سے ایک شخص نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک خاتون کی شادی کی انگوٹھی ایک بیکری میں گر گئی۔ یہ انگوٹھی ایک ’اوبر ایٹس ڈرائیور‘ کو مل گئی مگر اس نے ایسا کام کر ڈالا کہ خاتون دل گرفتہ رہ گئی۔ دی سن کے مطابق اس 45سالہ ساتوکو نوماشی نامی خاتون نے بتایا ہے کہ وہ ویسٹ لندن میں واقع ایک بیکری میں گئی اور وہاں اپنی شادی کی انگوٹھی اتار کر ٹراﺅزر کی جیب میں ڈال لی، جو اتفاق سے بیکری میں ہی گر گئی۔ وہ بیکری سے نکل کر کچھ فاصلے پر ہی گئی تھی کہ اسے انگوٹھی کھو جانے کا علم ہو گیا اور وہ الٹے پاﺅں واپس بیکری میں چلی گئی۔

خاتون بتاتی ہے کہ ”واپس پہنچنے پر بیکری کے سٹاف نے مجھے بتایا کہ اوبرایٹس ڈرائیور کو میری انگوٹھی ملی ہے اور وہ اسی کے پاس ہے۔ تاہم تب تک وہ ڈرائیور وہاں سے جا چکا تھا۔ سٹاف نے بتایا کہ انہوں نے ڈرائیور سے کہا بھی تھا کہ یہ انگوٹھی ممکنہ طور پر ان کی کسی کسٹمر کی ہو سکتی ہے لہٰذا وہ انگوٹھی ان کے حوالے کر دے لیکن ڈرائیور نے انگوٹھی دینے سے انکار کر دیا اور بیکری کے سٹاف سے کہا کہ وہ اس انگوٹھی کی آن لائن نیلامی کرے گا اور منافع کمائے گا۔ “ رپورٹ کے مطابق خاتون کی طرف سے اوبر ایٹس کو اس واقعے کی رپورٹ کی گئی ہے جس پر اوبر ایٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -