ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے 3خواتین کو چنگل میں پھنسا کر قتل کرنے والے سیریل کلر کو کتنی سزا سنا دی گئی؟

ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے 3خواتین کو چنگل میں پھنسا کر قتل کرنے والے سیریل ...
ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے 3خواتین کو چنگل میں پھنسا کر قتل کرنے والے سیریل کلر کو کتنی سزا سنا دی گئی؟

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے 3خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا کر قتل کرنے والے سفاک سیریل کلر کو 160سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ مجرم کا نام خلیل وہیلر ویور ہے جس نے امریکی ریاست نیوجرسی میں2016ءمیں تین ماہ کے عرصے کے دوران تین جسم فروش خواتین کے ساتھ ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے تعلق قائم کیا اور انہیں ملاقات کے لیے بلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والی ایک جسم فروش خاتون کے دوستوں نے ایک جعلی پروفائل بنا کر اسی ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے مجرم کو گرفتار کروادیا۔ ان لوگوں نے لڑکی کے نام سے ایک پروفائل بنائی اور ملزم کو محبت کا جھانسہ دے کر رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔ وہ اس چوتھی عورت کو بھی، جو جسم فروش خاتون بن کر اس سے ملنے گئی تھی، گاڑی میں گلہ گھونٹ کر قتل کرنے لگا تھا کہ پولیس اور اس کے دیگر دوست آ گئے اور اسے بچا لیا۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ ملزم نے قتل کرنے کے لیے جسم فروش خواتین کو اس لیے نشانہ بناتا رہا کیونکہ اس کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ایسی خواتین کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا اور وہ کبھی پکڑا نہیں جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -