شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن، لاہور پولیس کی جانب سے بچی کے لیے پروٹوکول کا انتظام، ویڈیو سامنے آگئی

شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن، لاہور پولیس کی جانب سے بچی کے ...
شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن، لاہور پولیس کی جانب سے بچی کے لیے پروٹوکول کا انتظام، ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا  شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کو پروٹول کے ساتھ سکول چھوڑنے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عمران کچھ عرصہ قبل مظاہرین سے جھڑپ کے دوران  شہید ہوگئے تھے۔ شہید محمد عمران کی بیٹی اپنے والد کے ساتھ سکول جانا چاہتی تھی۔ اس خواہش کا علم ہونے پر ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بچی کو خود سکول چھوڑنے جانے کا فیصلہ  کیا۔ عروہ آج سکول میں پولیس پروٹوکول کے ساتھ پہنچی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے بچی کے لیے نئے بیگ، کتابوں اور دیگر تحائف کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہداء کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں۔شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ عمل بہترین ہے اس سے شہداء کے اہل خانہ کو حوصلہ ملتا ہے ۔صارفین نے ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی بھی تعریف کی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -