کورکمانڈربلوچستان کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کورکمانڈرنےہرنائی کےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کاجائزہ لیا ۔ پاک فوج کی امدادی ٹیم ریسکیواورریلیف آپریشن میں حصہ لےرہی ہے۔ آرمی اور ایف سی ڈاکٹرزاورطبی عملہ امداد فراہم کررہے ہیں۔ زخمیوں کوآرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزکےذریعےسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیاگیا ۔زخمیوں کی بڑی تعداد کوبذریعہ سڑک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ خوراک،خیموں،کمبل اوردیگرسامان کے 300 پیکج فراہم کیےگئے ہیں۔