گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کی گرفتاری کی تصویر سامنے آگئی

گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کی گرفتاری کی تصویر سامنے آگئی
گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کی گرفتاری کی تصویر سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گریٹر اقبال پارک کیس میں پولیس نے عائشہ اکرم کی درخواست پر ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے مطابق ملزم کے دیگر چھ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کا ایک ساتھی بادشاہ ابھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ریمبو سمیت تمام ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔عائشہ اکرم نے آج پولیس کو درخواست دی تھی کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک  میں ریمبو ملوث ہے وہی اس کو گریٹر اقبال پارک لے کر گیا تھا۔عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو کے پاس میری نازیبا ویڈیوز ہیں اور وہ مجھے بلیک میل کررہا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -