پشاور ایئر پورٹ سے ایسی چیز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی پاکستان کو سخت ضرورت ہے

پشاور ایئر پورٹ سے ایسی چیز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی پاکستان ...
پشاور ایئر پورٹ سے ایسی چیز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی پاکستان کو سخت ضرورت ہے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پشاور ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے کے مطابق حکام  نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایجنٹوں سمیت سات افراد کو  گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار 500 ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -