نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کو شکست دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دیدی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم 197 رنز کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سدرن پنجاب کی جانب سے طیب طاہر 32اور محمد عمران 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔سندھ کی جانب سے رومان رئیس نے تین جبکہ انور علی ،دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔سندھ کی جانب سے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے 56 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 13 چوکے اور چار چھکے لگائے۔دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 26 اور شان مسعود 22 رنز بناکر نمایا ں رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد عمران نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔