آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال ...
آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکہ کی  نائب وزیرخارجہ وینڈی   شرمن نے ملاقات کی ہے جس  میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےاورافغانستان میں امن کی کوششوں کیلئےپرعزم ہے اور افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کےقیام کی حمایت کرتاہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور  غیرملکیوں کےانخلامیں تعاون پرپاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  علاقائی امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -