اراضی تنازع، طارق بشیر چیمہ ہسپتال میں انتقال کر گئے

اراضی تنازع، طارق بشیر چیمہ ہسپتال میں انتقال کر گئے
اراضی تنازع، طارق بشیر چیمہ ہسپتال میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں زمین کے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے  انسپکٹر طارق بشیر چیمہ ہسپتال میں  انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹی گیشن تھے، انہیں زمین کے جھگڑے میں مخالفین کے حملے کے دوران گولیاں لگی تھیں۔ اراضی تنازع کے دوران انسپکٹر کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اراضی تنازع میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد اب 4 ہو گئی ہے۔