نئی تاریخ رقم، سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

Oct 08, 2024 | 10:10 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ کر 86410پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں