ممبئی (ویب ڈیسک)رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں وہ ہجوم میں پھنسی ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھاتے لیتے ہیں اور وہاں سے نکالتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو دراصل بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کی فلم ’ سنگھم اگین‘ کے ٹریلر لانچنگ کی ہے جہاں فلم کی کاسٹ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ اپنی آنے والی سنگھم اگین کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ اس ہجوم میں ایک چھوٹی سی لڑکی پھنس گئی۔ جب اداکار کی نظر بے تحاشا رش میں روتی ہوئی اس بچی پر پڑی جو اپنے ہجوم کے باعث اپنی فیملی سے الگ ہوگئی تھی تو رنویر سنگھ نےفورا لڑکی کو اپنی گود میں لے لیا۔
جبکہ ان کے عملے نے بچی کی فیملی کی تلاش شروع کردی۔ رنویرسنگھ کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔
رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی وائرل ویڈیو دیکھ کرمداح رنویر سنگھ کے انداز کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ اور ہر کوئی ان کی تعریف کررہا ہے۔ مداحوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔