کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد اداکارہ سربھی چندنا نےخاموشی توڑ دی

کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد اداکارہ سربھی چندنا نےخاموشی توڑ دی
کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد اداکارہ سربھی چندنا نےخاموشی توڑ دی
سورس: Instagram/officialsurbhic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) انڈین ٹی وی ادا کارہ سربھی چندنا نے اس سال اپنے بوئے فرینڈ کرن شرما کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں نے شادی سے قبل 13 سال ڈیٹ کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنے احساسات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سربھی اور کرن نے اس شو میں بتایا کہ انکی پہلی ملاقات کیسے ہوئے تھی اور انہیں کیسے ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا؟ کرن نے بتایا کہ انہوں نے پہلے اداکارہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تلاش کیا اور پھر انہیں میسیج کر ڈالا۔ اس کے بعد دونوں نے اپنے ’بی بی پن‘ (بلیک بیری پن’) کا تبادلہ کیا اور ان کی میسنجر پر چیٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ا سی طرح سربھی کی کرن سے پہلی ملاقات ان کی سالگرہ پر ہوئی تھی ، جہاں ادا کارہ ان کو دیکھتے ہی دل دے بیٹھی۔

کرن کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے کبھی اپنے رشتے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ یہ سب خودبخود اور اچانک ہو گیا تھا۔ اور چیزیں اسی طرح آگے بڑھتی رہیں۔

سربھی نے انکشاف کیا کہ شادی سے تقریبا 13 سال تک انہوں نے کرن شرما کو ڈیٹ کیا تھا۔ جب ان سے لوگوں نے سوال پوچھا کہ اتنے لمبے عرصے تک ان کا رشتہ کیسے چلا؟ ان کا جواب تھا یہ اتنا آسان نہیں تھا بلکہ اس رشتے کو سنبھالنابہت مشکل تھا اور شادی کے بعد زندگی کے اس نئے سفر پر چلنا اور بھی زیادہ مشکل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہوتا ہے، جتنا نظر آتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہو کہ یہ رشتہ آپ کے لیےصحیح ہے تو پھر اسے نبھانے کے لیے آپکو اور زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہی سب کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں اور کرن کو بطور شخص بدل دیا ہے، کیونکہ آپ کو کسی بھی رشتے کو مضبوط بنانے کے لیےکوشش کرنی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ سربھی اور کرن کی شادی رواں سال 2 مارچ کو روایتی انداز میں ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -