مخصوص نشستوں کا معاملہ؛ سپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا

Oct 08, 2024 | 03:10 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط تحریر کیا ہے جس میں الیکشن ترمیمی بل کے تناظر میں مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہ کئے جانے پراظہار تشویش کیا،سپیکر کو الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کیلئے خط لکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا،ایاز صادق19ستمبر کو الیکشن کمیشن کو ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد خواتین، غیرمسلم اراکین کی نشستوں سے متعلق فیصلہ کرے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے خط میں کہا ہے کہ سیٹوں  کے جلد فیصلے سے ابہام ختم ہوگا،پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے بہتر اقدامات کر سکے گا۔

مزیدخبریں